پیر, 25 نومبر 2024


گوگل کا 89 ویں سالگرہ پر عبدالستار ایدھی کو تصویر لگا کر خراج عقیدت

 

ایمز ٹی وی(کراچی) دنیا بھر میں اپنی سماجی خدمات کی بناپر پاکستان کا نام روشن کرنے والے عبدالستار ایدھی(مرحوم)کی 89 ویں سالگرہ پر سرچ انجن گوگل نے ان کی تصویر لگا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔ان کے انتقال بعد آنے والی پہلی سالگرہ پر گوگل نے ایک ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جو پاکستان میں رات بارہ بجے اس سرچ انجن پر دیکھا جاسکے گا۔
جہاں 28 فروری شروع ہوچکا ہے (آسٹریلیا)، وہاں یہ ڈوڈل اپ لوڈ کیا جاچکا ہے۔یہ ڈوڈل پاکستان سمیت آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، امریکا، برطانیہ، پرتگال، یونان، سوئیڈن، آئس لینڈ اور جنوبی کوریا میں دیکھا جاسکے گا۔
عبدالستار ایدھی 8جولائی 2016کو 88برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد انہیں پاکستانی حکومت کی جانب سے انتہائی پروقار اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیاتھا۔28 فروری 1928 کو پیدا ہونے والے عبدالستار ایدھی کو ان کی سماجی خدمات کی بناپر پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانا جاتا تھا۔بھارتی گجرات میں پیدا ہونے والے قیام پاکستان کے بعد کراچی منتقل ہوگئے تھے اور یہاں مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کی مشکالت کا احساس کرتے ہوئے انہوں نے اپنی زندگی دیگر افراد کی مدد کے لیے وقف کردی۔
1951 میں ایدھی فانڈیشن کی بنیاد رکھی جس کو چلانے کے لیے لوگوں سے عطیات لیے جاتے تھے۔اس زمانے میں بالکل صفر سے آغاز کرنے والے عبدالستار ایدھی نے پاکستان کو سب سے بڑا فلاحی ادارہ دیا اور پاکستانی کے ہیرو قرار پائے۔انہیں کئی بار نوبل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔اپنی سوانح حیات 'اے میرر ٹو دی بلائنڈ' میں ایدھی صاحب نے لکھا، 'معاشرے کی خدمت میری صلاحیت تھی، جسے مجھے سامنے لانا تھا۔عبدالستار ایدھی اور ان کی ٹیم نے میٹرنٹی وارڈز، مردہ خانے، یتیم خانے، شیلٹر ہومز اور اولڈ ہومز بھی بنائے، جس کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا تھا جو اپنی مدد آپ نہیں کرسکتے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment