جمعہ, 26 اپریل 2024


وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ، اٹارنی جنرل سے معاونت طلب   

ایمز ٹی وی ( کراچی) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی ہے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ ضروری ہوا تو چیف ایگزیکٹو کیخلاف کاروائی سے گریز نہیں کرینگے ۔ وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں یا نہ کریں ،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے قانونی رائے طلب کرلی ۔ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے پر سپریم کور ٹ میں وزیراعظم کیخلاف دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ،انہیں نوٹس بھیجاجائے ۔ عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل معاونت کرینگے کہ آئین کےتقاضے پورےکیےگئےیانہیں،اگر ناگزیر محسوس ہوا تو نوٹس جاری کرنے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔ عدالت اس سے پہلے بھی چیف ایگزیکٹو کیخلاف کارروائی کرچکی ہے ۔ کیس کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر معاونت نہیں کررہیں ، پنجاب،سندھ اور وفاق منگل کو تیارہوکرآئیں،جن افراد نے حلف نامے دینے کے باجود عمل نہیں کیا ان کیخلا ف کارروائی کی جائیگی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment