بدھ, 08 مئی 2024


ہندو برادری رنگوں میں رنگ گئے

 

ایمزٹی وی(کراچی)دنیا بھر کی طرح کراچی ،سندھ یونیورسٹی جامشورو اور سکھر میں ہندو برادری ہولی کا تہوار منارہی ہے ،مذہبی جوش و جذبے سے منائے گئے اس تہوار کا مقصد برائی کی ہاراور اچھائی کی جیت ہے۔
بچے ،نوجوان یا ہو بوڑھے سب ہی ہولی کے رنگوں میں رنگ گئے ہیں اورتو اوراس موقع پر بچے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ، رنگ ہاتھ میں لئے اپنے ہم عمر وں کو رنگتے رہے اور ہر طرف ہیپی ہولی کی صدا ئیں گونجتی رہیں۔
ہندو براردی کا کہنا تھا کہ ہر سال اپنا تہوار جوش و خروش سے مناتے ہیں،خوشی کے ااس موقع پر اگر میٹھا نہ ہو تو یہ ممکن نہیں،تہوار پر لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے نظر آتے ہیں۔
ہندو برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے والے سندھ یونیورسٹی کے طلباء ہولی کا تہوار منانے والی ہندو برادری کے ساتھ رنگوں میں رنگ گئے۔
ہنستے مسکراتے ایک دوسرے کو رنگ لگاتے محو رقص سندھ یونیورسٹی کے طلبا نے ہندو برادری کی خوشیوں میں شرکت کرکے دنیا کو پیغام دیا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے جہاں سے ہمیشہ امن اور محبت کا درس دیا جاتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment