اتوار, 05 مئی 2024


دہشت گردی قابل صلح جرم نہیں ,دو مجرموں کو آج صبح کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی 

ایمز ٹی وی (کراچی)1998 میں کورنگی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شہری عبدالجبار کو قتل کرنے والے محمد فیصل اور محمد افضل کو کراچی سینٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ 

 عدالت نے ریمارکس دیے کہ دہشت گردی قابل صلح جرم نہیں اور قانون میں اس جرم سے رعایت کی گنجائش نہیں ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے۔ پھانسی کے بعد دونوں مجرموں کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment