اتوار, 05 مئی 2024


خصوصی عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے کارکنوں سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی 

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے  فیصل موٹا، عبید کےٹو اور نادرشاہ سمیت نائن زیرو سے گرفتار ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں کے اہل خانہ کی جانب سے ملاقات کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان سے ملاقات کی اہل خانہ کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ فیصل موٹا، عبید کےٹو اور نادرشاہ سمیت ایم کیوایم کے 25 کارکن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment