جمعہ, 05 جولائی 2024


شہر قائد کا درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

 

ایمزٹی وی(کراچی) ملک بھرمیں گرمی کی شدت برقرارہے جب کہ شہر قائد میں آج بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ اور زیریں بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔

 

کراچی میں موسم آج بھی گرم ہے اور پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا جب کہ گذشتہ روزبھی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہرمیں 15 سے 20 کلومیٹرکی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت ، چھور 41، کراچی، لسبیلہ، بدین، شہید بے نظیرآباد 40، لاڑکانہ، نورپورتھل، سکھر، بھکر، دادو میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1

  • Comment Link Kennuphold

    Kennuphold

    19/07/2017

    Pet Med Amoxicillin cialis Buy Levitra De Como Y Celisborrar X