ھفتہ, 27 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


وڈیروں نے غریب سندھیوں کو سندھ کے نام پر بھڑکانا شروع کیا،الطاف حسین

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل کمیٹی، سیکٹرز کمیٹیوں کے ارکان اور دیگر ذمہ داران سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئےمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میں سندھ کے غریب ہاریوں، کسانوں اور دیگرغریب سندھیوں کو ظالم وڈیرں کے ظلم اور جبر کی زنجیروں سے آزاد کرانا چاہتا ہوں اسی لئے سندھ کے وڈیرے غریب سندھیوں کو سندھ کے نام پر ایم کیوایم کے خلاف بھڑکا رہے ہیں لیکن اب کوئی بھی طاقت مجھے سندھ کے حقوق کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے غریبوں کا صرف نعرہ نہیں لگایا بلکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں بڑے بڑے جاگیرداروں اور وڈیروں کے برابر بٹھایا اور بتایا کہ اگرعزت جاگیرداروں اور وڈیروں کی ہے تو غریب ومتوسط طبقے کی بھی ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے کہا کہ ایم کیو ایم کی اس جدوجہد کے نتیجے میں جب سندھ کے غریب ہاری، کسان، نوجوان اور غریب عوام تیزی سے ایم کیوایم کے قریب آنے لگے اور ایم کیوایم کے قافلے میں شامل ہونے لگے تو سندھ کے وڈیروں کو یہ خوف ہوگیا کہ اگر ایم کیو ایم اسی طرح سندھ بھر میں پھیلتی رہی تو سندھ بھر کے تمام غریب ہاری اور نوجوان وڈیروں کی قید سے آزاد ہوجائیں گے اسی لئے سندھ کے وڈیروں نے غریب سندھیوں کو سندھ کے نام پر بھڑکانا شروع کردیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment