ھفتہ, 18 مئی 2024


کے الیکٹرک کے خلاف شاہراہ قائدین پر جماعتِ اسلامی کا دھرنا

 

ایمز ٹی وی(کراچی ) جماعت اسلامی کے تحت کراچی کے شہریوں پرکے الیکٹرک کے ظلم و زیادتیوں کے خلاف ’’ون ملین عوامی پٹیشن برائے سپریم کورٹ ‘‘ کے سلسلے میں آج شام 5بجے شام شاہراہ قائدین نزد نورانی کباب چورنگی پر عوامی دھرنا دیا جائے گا ۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن دھر نے سے خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری عبد الوہاب نے کے الیکٹرک کی اووربلنگ اور دیگر ظلم و زیادتیوں کا شکار کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اس دھر نے میں بڑی تعداد میں شریک ہو کر ون ملین پٹیشن پر دستخط کریں تا کہ جماعت اسلامی اپنا ہدف پورا کر کے سپریم کورٹ میں جلد از جلد پٹیشن دائر کر سکے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment