اتوار, 05 مئی 2024


کراچی میں موسم اچانک تبدیل، باران رحمت برس پڑی

 

ایمزٹی وی (کراچی)کراچی میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ،شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں بارش بدھ سے ہوناتھی تاہم آج سے شروع ہوگئ۔
موسلادھار بارش کے باعث کراچی کا درجہ حرارت 40 سے گرکر 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا، کراچی کے علاقے طارق روڈ ،شارع فیصل، گلبرگ ،گلشن اقبال ،پی ای سی ایچ ایس، نرسری ،محمود آباد،ملیر، سہراب گوٹھ گلستان جوہر ،صفورا گوٹھ ،صدر اور کلفٹن ،یونیورسٹی روڈ، فیڈرل بی ایریا،نیو کراچی،سٹیڈیم روڈ کے علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ،محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے،
 
ادھر وزیر تعلیم سندھ نے جام مہتاب ڈہر نے کہا کہ اگر کراچی میں بارشیں زیادہ ہوئیں تو تعلیمی اداروں میں تعطیل کردی جائے گی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment