ھفتہ, 18 مئی 2024


کراچی جیسے بڑے شہر کی آبادی کو کم ظاہر کرنا وفاق کی سازش ہے

 

ایمزٹی وی (کراچی)سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کے دوران مردم شماری کے نتائج مسترد کرتے ہوئے اسے وفاق کی سازش قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی جان بوجھ کر کم ظاہر کی گئی ،کراچی جیسے بڑے شہر کی آبادی کو کم ظاہر کرنا وفاق کی سازش ہے، انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت سندھ کی آبادی کم ظاہر کی گئی ہے جب کہ مالیاتی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ نہ بڑھانے کے لیے بھی آبادی کو کم ظاہرکیا گیا۔
سینئر وزیر نے کہا کہ سندھ کا مطالبہ تھا کہ گھر گھر شماری کے موقعے پر ہر گھر کو فارم کی فوٹو کاپی فراہم کی جائے لیکن وفاق نے مردم شماری کے نتائج کو راز میں رکھ کر سندھ کے ساتھ سازش کی ہے، مردم شماری میں سندھ کے خدشات دور نہیں کیے گئے۔
نثار کھوڑو نے مردم شماری نتائج پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا ہم اپنا حق لے کر رہیں گے ، صورتحال پر غور کرنے اور مزید لائحہ عمل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرکے جلد اے پی سی بلائی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment