ھفتہ, 18 مئی 2024


کراچی اورلاہور کی آبادی کے اعداد و شمار میں فرق کیوں؟ اصل وجہ سامنے آگئی

 

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی اورلاہور کی آبادی کے اعداد و شمار میں فرق کیوں؟چیف شماریات نے اعداد و شمار میں فرق کی وجہ بتا دی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف شماریات آصف باجوہ نے کہا کہ ملک میں آبادی کے اضافے کی مختلف وجوہات ہیں، افغان مہاجرین کی 1998 میں گنتی مہاجرین کیمپ میں کی گئی، 1998 کی مردم شماری کے برعکس کراچی کے7 دیہی علاقوں کوشہری علاقہ قرار دیا گیااور 1998 کی مردم شماری کے حتمی نتائج میں ڈیڑھ فیصد تبدیلی آئی تھی،چیف شماریات نے کہا کہ 2005کے بعد افغان مہاجرین آبادیوں میں آگئے، حالیہ مردم شماری میں افغان مہاجرین کو بھی عام آبادیوں میں شمارکیاگیاہے، آصف باجوہ نے کہا کہ کیمپس میں رہنے والے افغان مہاجرین کی الگ سے گنتی کی گئی ، افغان مہاجرین کو غیرملکی کے طور پر شمار کیا گیا، چیف شماریات کا کہنا تھا کہ ایک چولہے کو ایک گھرانہ تصور کیا گیا ہے، کراچی کی 2030 میں آبادی کی عالمی پروجیکشن ڈھائی کروڑدکھائی گئی،آصف باجوہ نے کہا کہ مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کئے گئے ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں آبادی کو موضوعات کے لحاظ سے تقسیم کیاگیاہے،مردم شماری کے دوران شہری آبادیوں کو مختلف بلاکس میں تقسیم کیاگیاہے اور مقامی ڈی سیز اور اے سیز کو مردم شماری افسر بنایا گیا، صوبائی حکومتوں کے اہلکاروں کو ہی شمار کندہ مقرر کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment