Print this page

اورنگی کی فرنیچرمارکیٹ میں آگ بھڑک اُٹھی

 

ایمز ٹی وی (کراچی) اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں فرنیچر مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث بھاری مالیت کا فرنیچر جل کر راکھ ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن نمبر 5 کی ٹمبر مارکیٹ میں رات ساڑھے تین بجے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں میں مصروف ہوگئیں، پانی ختم ہونے پر مزید گاڑیوں کو طلب کیا گیا جو بنارس میں جاری ترقیاتی کام کے سلسلے میں کھودے گئے گڑھے میں پھنس گئیں جس کی وجہ سے آگ بجھانے کے عمل میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

عینی شاہدین کے مطابق مارکیٹ میں موجود بجلی کے کھمبے کے ساتھ لگے تارسے اچانک چنگاری نکلی اور فرنیچر کی دکان میں گرگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دیر سے پہنچنے کے باعث نقصان زیادہ ہوا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں