جمعہ, 26 اپریل 2024


6 سالہ بچی کو روٹی کے بدلے کیا ملا؟ایسا واقعہ جو آپ کے رونگٹےکھڑے کردے

 

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے علاقے لانڈھی ظفر ٹاؤن میں ایک 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
شاہ لطیف تھانہ پولیس کے مطابق لانڈھی ظفر ٹاؤن کی رہائشی 8 سالہ بچی گھر سے روٹی لینے تندور گئی تھی۔
راستے میں بچی کو نامعلوم شخص چیز دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور ٹرین کی پٹریوں کے قریب زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا۔ متاثرہ بچی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب بچی کے والد نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں بچی کے والد کا کہنا تھا کہ وہ ڈیوٹی پر تھے کہ گھر سے فون کرکے انہیں بچی کی خراب حالت کے بارے میں بتایا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔ رواں برس جون میں بھی کراچی کے علاقے لیاری میں ایک 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment