جمعہ, 26 اپریل 2024


فریال تالپور کی درخواست غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف فریال تالپور کی درخواست کی سماعت ان کے وکیل کی عدم موجودگی پر غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف فریال تالپور کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
عدالت میں مزمل ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چالان میں فریال تالپور کا کوئی کردار واضح نہیں، الزامات سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ہے، ایف آئی اے کے چالان کوغیرقانونی قراردیا جائے۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ فاروق ایچ نائیک کراچی میں نہیں ہیں لہذا وہ پیش نہیں ہوسکتے جس پرعدالت نے فریال تالپور کے وکیل کی عدم موجودگی پردرخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کا عبوری چالان عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
فریال تالپور کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ایف آئی کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کیا جائے، ایف آئی اے کے چالان کو غیرقانونی قرار دے کر معطل کیا جائے اور عدالت چالان پرحکم امتناع جاری کرکے کارروائی کرے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے، ڈپٹی اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کررکھے ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment