ھفتہ, 27 اپریل 2024


یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بلاول بھٹو کا خصوصی پیغام

 

ایمز ٹی وی.(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کے تحفظ کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سرحدوں، نظریے اور جمہوریت کے محافظوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو شہری وافواج پاکستان دشمن کے خلاف بہادری سے لڑے، انتہاپسندی وعسکریت پسندی بنیادی خطرات ہیں۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ قوم اور اداروں کو دفاعِ وطن کی خاطر ایک پیج پر ہونا ہوگا، بھٹو نےخطے میں بھارت کے جوہری تسلط آمیز ارادوں کو بھانپ لیا تھا، انہوں نے توازن برقرار رکھنے کے لیے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی۔
یوم دفاع ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے، وزیراعظم عمران خان کا پیغام
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوم دفاع ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے، شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
یوم دفاع کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں سے مادر وطن کے استحکام کو مزید دوام ملا”ہمیں پیار ہے پاکستان سے” کا عنوان قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے۔
.

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment