جمعہ, 26 اپریل 2024


کراچی کے مشہور تجارتی مرکز میں تجاوزات کا خاتمہ

 

کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے شہر کے تجارتی مرکز میں تمام تجاوازات کو ختم کرنے کا حکم دے دیا،جس پر میونسپل کمشنر سیف الرحمن کی سر براہی میں صدر کے مختلف علاقوں میں پیر سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا۔
فٹ پا تھوں پر قائم پتھاروں ،شیڈز اور دکانوں کے آگے غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے میں مصروف ہیں،آپریشن کے خلاف دکانداروں نے احتجاج بھی کیا مگر کوئ نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔
صدر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران موقع پر موجود ڈائریکٹر انسداد تجاوزات سیل بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا اور اس دوران صدر کے علاقے میں 4 مقامات پر کیے جانے والے آپریشن میں مجموعی طور پر ڈھائی ہزار سائن بورڈ و شیڈز کو توڑ دیا گیا جبکہ آپریشن رات 8 بجے بند کر دیا گیا ہے ، انھوں نے بتایا کہ آج تیسرے روز دوبارہ شروع کیا جائیگا اور جو تجاوزات بچ گئی ہیں انھیں گرایا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment