اتوار, 05 مئی 2024


پی ایس ایل سے ملک میں کرکٹ کا دروازہ کھل گیا،ثروت قادری

کراچی:کراچی کے شہری امن پسند اور مہمان نواز ہیں ،پاکستان کے عوام کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں پاکستان کی سلامتی ،دفاع اور مستقل پائیدار امن کو قائم رکھنے کیلئے یکجا جدوجہد کرنا ہوگی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل میچز میں عوام کی بھرپور شرکت امن وسلامتی کا پیغام ہے ،پی ایس ایل میچوں کے انعقاد سے پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہوا ہے ،کراچی کے عوام امن پسند اور مہمان نواز ہیں کراچی میں شائقین کیلئے کئے گئے انتظامات اور فول پروف سیکیورٹی قابل تعریف ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کرکٹ کا دروازہ کھل چکا ہے ،پاکستان کے عوام کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں ،پاکستان امن پسند اور مہمان نواز ملک ہے ،پی ایس ایل میچز سے آئندہ کھیلوں کو مزید فروغ ملے گا ، پی ایس ایل کے شاندار انعقاد اور انتظامات کرنے پر پاک فوج ،وفاقی وصوبائی حکومتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیت گیا اور دہشتگردی ہار گئی ہے ،انشاء اللہ دہشتگردی اور کرپشن کا ملک سے مکمل خاتمہ ہوکررہے گا .

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی ،دفاع اور مستقل پائیدار امن کو قائم رکھنے کیلئے یکجا جدوجہد کرنا ہوگی ،نوجوانوں کو ہر شعبے میں خدمت کیلئے آگے لانے کے مواقع فراہم کئے جائیں ،کھیلوں کے فروغ سے اقتصادی ومعاشی استحکام کو تقویت ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور دہشتگردی کرنیوالے اسلام وملک کے دشمن ہیں ،دہشتگرد انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں ان سے انہی کی زبان میں نمٹنا مجبوری ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment