جمعہ, 26 اپریل 2024


قوم شہدانیوزی لینڈ کے لواحقین کے غم میں شریک،حافظ نعیم

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جہانداد کے چچا اور اریب احمد کے والد سے گھروں پر جا کر تعزیت کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
 
اس موقع پر لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سانحہ اور دہشت گردی کی ورادات ہے۔ روزگار کے سلسلے میں مقیم اریب اور جہانداد سفاک دہشت گرد کے حملے کا شکار ہوئے، ناقابل تلافی نقصان اور دکھ کے ان لمحات میں پوری قوم نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہے۔
لیاقت آباد کے رہائشی جہانداد کے چچا شاہد علی نے اس موقع پر بتایا کہ مقتول کئی سال قبل نیوزی لینڈ گیا تھا، وہ وہاں کی ایک کمپنی میں ملازم اور تین بچوں کا باپ تھا اور بچوں کو اپنے ہمراہ نیوزی لینڈ لے جانے کے لئیے 23 مارچ کو اسے پاکستان آنا تھا لیکن اس سے قبل ہی وہ دنیا سے رخصت ہوگیا
 
حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور حکومت پر زور دیا کہ شہداء کے اہل خانہ سے میتوں کی وطن واپسی پر بھر پور تعاون کرے۔ اس موقع پر امیر ضلع گلبرگ فاروق نعمت اللہ، محمودحامد،حسین عباس مدنی،معین عباس مدنی،جاوید احمد خان، اسحاق تیموری اور دیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment