اتوار, 15 دسمبر 2019


بھارتی پائلٹ ابھی نندن کاسامان اوراس کےتباہ کئےگئےطیارےکی باقیات نمائش کےلیے پیش

کراچی: پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا سامان اور اس کے تباہ کئے گئے طیارے کی باقیات نمائش کے لیے پیش کردیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے پی اے ایف میوزیم ابھی نندن گیلری ہر خاص و عام کے لیے کھول دی ہے ۔ اس حصے میں ابھی نندن کا باوردی مجسمہ، اس کے زیر استعمال نقشے، گھڑی اور دیگر سامان کے علاوہ اس کے تباہ شدہ جہاز کی باقیات بھی رکھی گئی ہیں۔

رواں سال 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے دوبھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر اوردوسرا مقبوضہ کشمیرمیں گرا تھا۔ پاکستان کی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment