منگل, 02 مارچ 2021


سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں تعمیرہونےوالے نئےکیفے ٹیریاکاافتتاح

کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میںتعمیر ہونے والے نئے کیفے ٹیریا کا افتتاح کردیاگیا۔

جامعہ میں تعمیر ہونے والے نئے کیفے ٹیریا کاافتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نےکیا۔

اس موقع پر انہوں نے کیفے ٹیریا کے مختلف ہالز کا دورہ کیا اور کھانے کا معیار چیک کیا۔

انہوں نے کیفے ٹیریا اسٹاف کو ہدایات کی کہ وہ کووڈ کے لحاظ سے SOPs پر مکمل طور پر عمل کریں۔ اس موقع پر رجسٹرار، ڈینز، اور دیگر شعبہ جات کے سربرہان بھی موجود تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment