اتوار, 19 مئی 2024


کراچی بڑی تباہی سےبچ گیا

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی کیں حالیہ بارشوں کےپیش نظر محکمہ موسمیات نےپیشن گوئی کی تھی کہ مون سون سسٹم بالائی سندھ کی جانب بڑھ رہاہے تاہم منگل کو کراچی میں ہلکی بارش کاامکان ہے، پیرکو محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں کی پیش گوئیوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیااور روزمرہ زندگی متاثر ہوئی۔موسمیات کی جانب سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کے باعث بیشتر شہری خوف وہراس کے باعث اپنے کاروباری مراکزاور دفاترنہ جاسکے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے ترجمان عبدالرشید کاکہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں اچانک واقع ہوجاتی ہیں جس کی لمحہ بہ لمحہ اطلاعات عوام اور متعلقہ اداروں کی دی جاتی ہیں تاکہ ناگہانی آفت کی صورت میں پیشگی اقدام کرلیے جائیں۔تاہم کراچی میں بھی پیرتا جمعرات طوفانی بارشوں کاخطرہ تھاجو ٹل گیاہے جس کی فوری اطلاع میڈیااور متعلقہ اداروں کودے دی گئی۔ پیرکی صبح مون سون سسٹم کراچی میں داخل ہوچکا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment