ھفتہ, 27 اپریل 2024


کھیل کو فروغ دے کر صنفِ نازک کو مضبوط بنایا جاۓ، جاوید میمن

کراچی: جامعہ این ای ڈی، پاکستان نیوی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے زیرِاہتمام انٹرورسٹی شوٹنگ چیمپئن شپ(وویمن) -2023 2024 کے مقابلے پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کارساز میں منعقد کیے گئے۔

افتتاحی تقریب کی صدارت اولیمپئن کمانڈر(ر) غضنفرعباس نے کی. جب کہ معروف صنعت کار اشتیاق بیگ نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جزل اسپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن (اسلام آباد) جاوید علی میمن کا کہنا تھا کہ بڑی سطح پر اس کھیل کو فروغ دے کر صنفِ نازک کو مضبوط بنایا جائے اور عالمی مقابلوں کے لیے خواتین کھلاڑیوں کو تیار کیا جائے۔

قائم مقام مینجر اسپورٹس/ آرگنائزنگ سیکریٹری فرخندہ فصیح نے بتایا کہ اس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آئی 17 جامعات کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.اس موقع پررجسٹرار این ای ڈی سید غضنفر حسین، ڈائریکٹر سروسز وصی الدین اور کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر علی حسن محمود بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف صنعت کار و اعزازی قونصل جزل مراکش اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ یہ بَلند حوصلہ طالبات کی چیمپئن شپ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نشانہ بازی کی مشق جو پہلے تیراندازی کے ذریعے ہوتی تھی موجودہ دور میں ہتھیار کی مدد سے ہوتی ہے. آج ضرورت ہے کہ نوجوانوں طالبات کی تیاری کروائی جائے، اس مشق کے ذریعے طالبات کو ہدف پر فوکس کرنا سکھایا جاتا ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment