پیر, 06 مئی 2024


سال کی آخری پولیو مہم فوج کی نگرانی میں ہوگی!

ایمزٹی وی(کراچی)شہرقائد میں رواں سال کی آخری پولیو مہم دو مرحلوں میں ہوگی جس میں پاک فوج کی بھی مدد لی جائے گی۔ کمشنرکراچی شعیب صدیقی کی زیرصدات پولیوٹاسک فورس کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم دومراحل میں مکمل کرنے کافیصلہ کیاگیا۔پہلے مرحلےکی انسداد پولیومہم 9 سے 12 دسمبرتک ضلع ملیر،غربی اورشرقی میں ہوگی۔جب کہ دوسرے مرحلےمیں کورنگی،جنوبی اور ضلع وسطی کے بچوں کو 13سے16دسمبر تک پولیوسے بچاؤکےقطرےپلائے جائیں گے۔ مہم کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گےاور ضرورت پڑنے پر حساس علاقوں میں پاک آرمی کی مدد لی جائے گی اجلاس میں پاک آرمی،یونیسف،ڈبلیوایچ او،رینجرزاور پولیس افسران نے شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment