پیر, 06 مئی 2024


کراچی :شفیق موڑ کے قریب ڈمپر کی ٹکر ،موٹرسائیکل سوار ہلاک ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) کراچی میں شفیق موڑ کے قریب ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق شفیق موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا ،جسے طبی امداد کے لیے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ سولجر بازار پولیس نے شبہ میں ڈمپر کے ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment