پیر, 06 مئی 2024


سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،اہم فیصلہ ہونے کا امکان۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں آج ہو گا۔ اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں رینجرز کو اختیارات دینے سے متعلق قرارداد بھی شامل ہے۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی کے دو اجلاسوں میں بھی رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے قرارداد ایجنڈے میں شامل ہونے کے باوجود پیش نہ کی جاسکی۔ قرارداد پیش ہونے کے بعد آئین کی دفعہ 147 کے تحت رینجرز کو اختیارات دینے یا نہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔ وزیر اعلی سندھ کی سربراہی میں اہم وزرائ کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ جس میں اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق پیش ہونے والی قرارداد پر حکمت عملی تیار کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment