جمعرات, 02 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


چار دن سے فضائی آپریشن معطل، ملک کو کروڑوں کا نقصان

 
ایمز ٹی وی (کراچی) مجوزہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کا احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندی کا چوتھا دن ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایک گھنٹے کے لئے فضائی سروس معطل رکھنے کا اعلان کردیا ۔ کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس کے باہر قومی ائر لائن کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج اور دھرنا چوتھے دن بھی جاری ہے ۔ پی آئی اے کے بکنگ آفس اور دفاتر پر تالہ بندی بھی جاری ہے ۔ سی بی اے اور حکومتی نمائندوں کے درمیان آج اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گی ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہیڈ آفس سے جناح انٹرنینشل ائرپورٹ تک احتجاجی ریلی نکالنے اور وہاں دھرنا دینے اور فضائی سروس ایک گھنٹے معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ فضائی سروس 11 بجے دن سے 12 بجے دوپہرتک معطلی رکھی جائےگی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment