منگل, 30 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


سیہون شریف جانے والی کار کو حادثہ۔۔۔۔

 
ایمز ٹی وی (کراچی) سیہون شریف جانے والی کار سپر ہائی وئے پر تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت ڈرائیور ہلاک ، جبکہ بچوں کے ماں باپ بھی زخمی ہوگئے ۔ ایدھی فائونڈیشن کے مطابق کراچی سے سیہون شریف جانے والی کار تیز رفتاری کے سبب سپر ہائی وئے جکھرا چاڑھی پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو بچے باٹم مسیحی اور جان مسیح ہلاک ہوگئے جبکہ ماں رخسانہ مسیحی اور باپ جاوید مسیحی اور ڈرائیور خالد شدید زخمی ہوگئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ایل ایم سی ہسپتال جامشورو اور بعد میں سول ہسپتال حیدر آباد منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تآب نہ لاتے ہوئے ڈرائیور خالد بھی جاں بحق ہوگیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment