بدھ, 01 مئی 2024


معاوضہ کی رقم بیس لاکھ روپے کردی گئی

 
ایمز ٹی وی (کراچی) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سندھ کے سینئر وزراء، چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں گندم کی خریداری کے معاملے پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے 13 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کی سفارش مسترد کرتے ہوئے گیارہ لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں دہشت گردی کی جنگ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثہ کو معاوضہ کی رقم بیس لاکھ روپے سے بڑھا کر پچاس لاکھ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں رمضان پیکج کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ 20 لاکھ افراد کو 1500 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کابینہ نے بیس ہزار پولیس اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت بھی دے دی -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment