جمعرات, 09 مئی 2024


کراچی میں سورج آنکھیں دکھانے لگا

ایمزٹی وی (کراچی) کراچی میں گرمی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے ، شہر میں اس وقت ذیادہ سے ذیادہ  درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے اور شمال مغربی سمت سے چلنے والی گرم ہواؤں کے باعث منگل کو گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے اور کل درجہ حرارت 39 ڈگری سیلئیس سے بھی بڑھ سکتا ہے تاہم شہر میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع پر بھی اثر اندازہوگی اور کئی مقامات پر درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے،گرمی کی شدت صرف 24 گھنٹوں پر محیط ہوگی اور اگلے ہی روز سے  موسم بتدریج متعدل ہونا شروع ہوجائےگا دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، لوگ دن کے اوقات میں گھروں سے کم سے کم نکلیں، پانی اور ٹھنڈے شروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور باہر نکلتےوقت اپنے سر کو اچھی طرح ڈھانپ لیں تاکہ گرمی کے اثرات سے بچا جاسکے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment