جمعرات, 09 مئی 2024


ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کی ہدایت وزیراعلیٰ سندھ

ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور ٹارگٹ كلنگ كی مذموم كارروائیاں حكومتی رٹ كو چیلنج كرنے كے مترادف ہیں جب کہ کسی بھی فورس پر حملہ حکومت پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے عائشہ منزل پر 2 ٹریفك پولیس اہلكاروں كی ہلاكت كے واقعہ كا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے فون پر بات كی اور انہیں ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کی ہدایت دی جب کہ اس موقع آئی جی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ٹریفك پولیس پر حملوں كے واقعات میں اضافہ ہوا، دہشت گردی اور ٹارگٹ كلنگ كی مذموم كارروائیاں حكومتی رٹ كو چیلنج كرنے كے مترادف ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے كہا كہ پولیس، رینجرز یا كسی بھی سركاری فورس پر حملہ قابل قبول نہیں اور اسے حكومت پر حملہ تصور كیا جائے گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment