ھفتہ, 04 مئی 2024


ابرار قتل کیس پولیس نے ذمہ داری سی ٹی ڈی پر ڈال دی

ایمزٹی وی(کراچی) بابر قتل کیس میں گرفتار نوسرباز دل نواز کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی رہائی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

ابرار قتل کیس میں گرفتار ملزم دل نواز کی بیوی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ اتوارکی رات سندھ مسلم سوسائٹی میں گاڑی پرفائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار تھے اوراس کا شوہربے گناہ ہے لیکن تما ترشواہد کے باوجود اسے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ دلنوازکا نام مقدمے سے خارج کرکے اسے باعزت بری کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ابرار قتل کیس؛ فیروزآباد تھانے کے ڈیوٹی افسر نے مقابلے کی ذمہ داری سی ٹی ڈی پر ڈال دی

واضح رہے کہ 3 روز قبل سندھی مسلم سوسائٹی میں دل نوازجعلی نمبر والی گاڑی میں سوار ہوکر ابرار نامی نوجوان سے موبائل فون چھین کرفرارہورہا تھا، چلتی گاڑی میں دونوں کے درمیان چھینا جھپٹی کے دوران سی ٹی ڈی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ابرارموقع پر ہی جاں بحق جب کہ دل نواز زخمی ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ابرار قتل کیس؛ سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment