ھفتہ, 04 مئی 2024


بچپن سے ہی شین وارن کا فین ہوں، یاسر شاہ

ایمزٹی وی(کھیل) لیگ اسپنر یاسرشاہ نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی شین وارن کا فین ہوں،بولنگ کوچ مشتاق احمد میرے استاد ہیں۔ دنیا جس کی فین ہے وہ خود شین وارن اور فٹبالر لائنل میسی کا فین ہے، یاسرشاہ نے کہا بچپن سے آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن کا فین ہوں، شین وارن سے بولنگ کے گر پوچھتے رہتے ہیں، بولنگ کوچ مشتاق احمد میرے استاد ہیں۔ لیگ اسپنر یاسرشاہ نے کہا خوش قسمت ہوں کہ لارڈز میں جب بولنگ کی تو شین وارن اورمشتاق احمد دونوں موجودتھے، ایک نے مشورےدئیےاورایک نے کمنٹری باکس میں باتیں کیں۔ فٹبالر میسی سے مشابہت کے سوال پر یاسرشاہ نے کہا میسی بہت بڑا کھلاڑی ہے خود میسی کا مداح ہوں، فینز سے درخواست ہیں یاسرشاہ کے نام سے ہی پکارا کریں۔ انٹرویو دیتے ہوئے بوم بوم آفریدی کے بیان کی نفی کرتے ہوئے مسکراتے چہرے کے مالک یاسر شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment