ھفتہ, 04 مئی 2024


دوسرا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

ایمزٹی وی(کھیل) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی لارڈز کے میدان میں تاریخی فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اور میدان میں ریکارڈ بنانے کے لیے مانچسٹر پہنچ گئی جہاں انگلینڈ سے دوسرا ٹیسٹ میچ اب اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں پاکستان نے آخری بار 2001 میں فتح حاصل کی تھی۔ 15 سال سے پاکستان اس میدان میں کوئی میچ نہیں جیتا۔ کھلاڑی آج اور کل کا دن پریکٹس میں گزاریں گے۔ ٹیسٹ میچ 22 جولائی سے شروع ہوگا دوسری جانب انگلینڈ کی 14 رکنی ٹیم میں فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے۔ الیسٹر کک ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، جوروٹ، جیمز وینس، گیری بیلنچ، بین اسٹوکس، جونی بیئر سٹو، معین علی، عادل رشید، کرس ووکس ، اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن، سٹیون فن اور جیک بال شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment