ھفتہ, 04 مئی 2024


مجھے میرے نام سے پکارا جائے میسی نا کہا جائے ،یاسر شاہ

ایمز ٹی وی(کھیل)لارڈز میں کیریئر بیسٹ پرفارمنس دیکر پاکستان کو تاریخی کامیابی دلوانے والے یاسرشاہ نے اپنے مداحوں سے گذارش ہے کہ وہ انھیں یاسر شاہ کے نام سے ہی پکاریں، شین وارن پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور مشی بھائی استادہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی سے مشابہت کے حوالے سے ایک سوال پر یاسر شاہ نے کہا میسی بہت بڑا کھلاڑی ہے اور میں خود میسی کا مداح ہوں لیکن اپنے مداحوں سے میری گذارش ہے کہ مجھے میرے نام یاسر شاہ سے ہی سے پکارا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ شین وارن میرے پسندیدہ بولر رہے ہیں اور میں ان سے مشورے لیتا رہتا ہوں، جبکہ مشتاق احمد میرے استاد ہیں ،یاسر کا کہنا تھا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ دونوں لارڈز میں موجود تھے۔ہروقت مسکراتے رہنے کے حوالے سے یاسر شاہ نے کہا کہ اس کے لیے کوئی تربیت حاصل نہیں کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں یاسر شاہ نے 6 جب کہ دوسری اننگ میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment