ھفتہ, 04 مئی 2024


اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ کا دوسرا روز، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل جاری ہے ۔ میزبان ٹیم نے اپنی نا مکمل اننگز کا آغاز تین سو چودہ رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔  انگلش ٹیم نے گزشتہ روز شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے قومی بولرز کو خوب تگنی کا ناچ نچایا ۔ انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے کیپٹنز اننگز کھیلتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی انہیں محمد عامر نے آؤٹ کیا ۔ جوئے روٹ بھی ثابت قدمی کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور ڈیڑھ سو رنز کا بنانے کے قریب پہنچ چکے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور راحت علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment