ھفتہ, 04 مئی 2024


حفیظ کا انگلینڈ میں امتحان

ایمزٹی وی (کھیل) بیٹنگ میں مسلسل ناکامی نے محمد حفیظ کو باؤلنگ کی یاد دلا دی ، قومی آف سپنر اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے بعد غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کلیئر کروانے کیلئے انگلینڈ میں ہی ٹیسٹ دیں گے،

دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ فارم محمد حفیظ سے روٹھ چکی ، خراب بلے بازی نے آف سپنر کو باؤلنگ کی یاد دلا دی ۔ محمد حفیظ نے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے بعد غیر قانونی ایکشن کلیئر کروانے کا عندیہ دے دیا ۔ غیر قانونی باؤلنگ ایکشن پر محمد حفیظ ایک سال کی پابندی کا شکار تھے ۔ آف سپنر کا بین رواں ماہ 17 جولائی کو ختم ہوچکا ۔

محمد حفیظ کا باؤلنگ ٹیسٹ انگلینڈ کی لاف برو یونیورسٹی میں ہوگا ۔ محمد حفیظ نے نیٹ میں باؤلنگ شروع کر دی ہے ۔ قومی آف سپنر پر امید ہیں کہ ان کا ایکشن کلیئر ہو جائے گا ۔ محمد حفیظ جون 2015 سے بین الاقوامی کرکٹ میں گیند بازی نہیں کر رہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment