ھفتہ, 18 مئی 2024


پاکستانی دستہ اولمپکس کیلئے روانہ

ایمزٹی وی(کھیل) کھیلوں کے سب سے بڑے میلے اولمپکس میں شرکت کے لئے پاکستانی دستہ مختلف حصوں میں آج برازیل کے لئے روانہ ہوگا ۔ ریو اولمپکس میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے چھوٹا دستہ آج رات برازیل روانہ ہوگا ۔ تیراک حارث بانڈے لندن اور لیانا سوان دبئی سے روانہ ہوگے ۔ جوڈو کے کھلاڑی شاہ حسین جاپان ، جبکہ شوٹر منہال سہیل اور غلام مصطفیٰ کراچی سے اور اتھلیٹس نجمہ پروین اور محبوب علی لاہور سے برازیل کا سفر کریں گے ۔ دستے کے چیف دی مشن بیس بال فیڈریشن کے سربراہ شوکت جاوید ہیں ۔ اولمپکس کا میلہ پانچ اگست سے شروع ہوگا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment