جمعہ, 03 مئی 2024


یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی

ایمزٹی وی(کھیل) اوول ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے بعد ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی، بارہیویں سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔

اوول ٹیسٹ جیت کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستانی بلے باز یونس خان، اظہرعلی اور اسد شفیق کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے ،چھکا لگا کر کیرئیر کی چھٹی ڈبل سنچری بنانے والے یونس خان چھ درجے چھلانگ لگا کرپانچویں نمبر پرآگئے۔ اوول میں سنچری نے ٹیکنک کے ماسٹراسد شفیق کو پھر ٹاپ ففٹین میں شامل کردیاہے، چھکا لگا کرجیت دلوانے والے اظہرعلی بھی سترہیوں نمبر پرفائزہوگئے۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہرہوگئے، ٹیسٹ کپتان چار درجے تنزلی کے بعد بارہیوں نمبر پر چلے گئے،گھومتی گیندوں سے انگلش بلےبازوں کو چکرانے والے یاسرشاہ پانچواں نمبر بچانے میں کامیاب رہے۔

برمنگھم اوراوول ٹیسٹ میں لگاتار دو بار پانچ وکٹیں لینے والے سہیل خان اکیس درجے چھلانگ لگاکر اکتالیسویں نمبر پر آگئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment