ھفتہ, 18 مئی 2024


پاکستانی کوچ مکی آرتھر کا حیرت انگیز بیان

ایمز ٹی وی ( کھیل ) کوچ مکی آرتھر کا کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی بہتربنانے پر زور دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹیم میں کسی کی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے. تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ٹیم کو بہتربنارہے ہیں اورہمارا خیال ہے کہ ایک یا دوسال میں ایسا کرسکیں گے، اسی لیے ہر کھلاڑی کو یہی مشورہ ہے کہ اپنی جگہ بنالیں یا پھر ہم متبادل تلاش کریں گےجو خوداپنی جگہ بنالے گا’. خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نے دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کو 2-2 سے برابر کرنے کے بعد پہلے ون ڈے میں روایتی انداز میں کھیلتے ہوئے 44 رنز سے شکست کھائی تھی تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کو ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکامی کے باوجود ون ڈے میں شامل کیا گیا لیکن وہ ایک دفعہ پھر متاثر کرنے میں ناکام رہے. مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ‘میں نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ کوئی محفوظ نہیں ہے اور اگر آپ کی عمر 30 سال سے زائد ہے تو آپ کو جلد ہی بہتری دکھانی ہوگی ورنہ یہ موقع نوجوان کھلاڑی کو دیا جائے گا’. انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں رسائی کے لیے اپنی پوزیشن بہتربنانی ہے تاکہ براہ راست رسائی ہو. قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ون ڈے کی درجہ بندی میں پاکستان ٹیم کو عالمی سطح پر 9 ویں نمبر پر نہیں ہوناچاہیے’. ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں مکمل طورپر ان فارم کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جن پر ہم اعتمار کریں اور انھیں بہتر بننے کے لیے آزادی دیں’. واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ آج لارڈز میں ہوگا،میزبان ٹیم کو 0-1 سے برتری حاصل ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment