منگل, 07 مئی 2024


ڈی کروز کا ایک اور اعزاز

ایمز ٹی وی ( کھیل ) ٹور آف سپین سائیکل ریس کا نواں مرحلہ میزبان ملک کے سائیکلسٹ ڈی کروز نے جیت لیا ہے ۔ ٹور آف سپین سائیکل ریس کے نویں مرحلے میں رائیڈرز نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ۔ دنیا بھر سے شریک سائیکلسٹس نے ایک سو چونسٹھ اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے لیے بھرپور محنت کی ۔ سپین کے ڈی کروز نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے فنش لائن سب سے پہلے عبور کی ۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے سینتالیس منٹ اور چھپن سیکنڈز میں طے کرکے کامیابی حاصل کی ۔ اس جیت کے بعد وہ ریس میں مجموعی برتری حاصل کرنے میں۔ بھی کامیاب ہو گئے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment