منگل, 07 مئی 2024


ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان کون۔۔۔؟،پی سی بی کا اہم اعلان

ایمز ٹی وی (کھیل) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان ہو گا ۔ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان کی آزمائش سے پہلے ہی سرفراز احمد کو نیا کپتان مقرر کرنے کے لیے پی سی بی نےذہن بنا لیا ۔

جن خدشات کا اظہار سابق کرکٹرز نے کیا،اب پی سی بی وہی فیصلہ کرنے جارہا ہے۔اظہر علی ون ڈے کے کپتان نہیں رہیں گے، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا۔

بس یہ طے ہونا باقی ہے کہ اظہر علی کو ہٹایا جائے ،یا ان سے کہلایا جائے کہ وہ ون ڈے ٹیم کی شکست پر کپتانی سے خود دستبردار ہورہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے چیئر مین پی سی بی نے 30 ستمبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment