بدھ, 08 مئی 2024


سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کا اہم بیان

ایمز ٹی وی (کھیل) تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی بری کارکردگی پر رمیز راجا کہتے ہیں کہ معلوم تھا کہ مار پڑے گی مگر اتنا بڑاا اسکور دینا شرمندگی کا باعث ہے جبکہ
سکندر بخت کہتے ہیںکہ اب پاکستان کو نئی ٹیم بنانا ہوگی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کہتے ہیں کہ شعیب اور حفیظ کو خدا حافظ کہنا ہوگا۔محمد عامر نے بھی مایوس کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا ہمارے پاس نیچرل ٹیلنٹ نہیں۔مکی آرتھر کو اب تمام لڑکوں پر خود نظر ڈالنی ہوگی۔نئی ٹیم بنانا ہوگی۔محمد عامر نے پورے دورے میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔ان کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

 رمیز راجا نے کہا بولنگ پاکستان کی طاقت رہی ہے،اگر اس کا بھی یہ حال ہوگا تو بیٹسمینوں کے پاس کوئی چانس نہیں بنتا۔444 رنز ہوگئے تھے تو آس پاس آنے کی کوشش کرنی تھی،مگر ٹیم نے ہاتھ کھڑے کردیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment