جمعہ, 26 اپریل 2024


ولیمز سسٹرز نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی

ایمز ٹی وی (کھیل) امریکا کی ولیمز سسٹرز نے فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی جبکہ اینڈی مرے مینز سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز میں ولیمز سسٹرز کو روکنا مشکل ہوگیا، حریف ٹینسں پلیئرز کو شکست دیتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئیں،امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے سوئیڈن کی یوہانا لارسن کو چھ دو چھ ایک سے شکست دیکر چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیرینا نے 307 گرینڈ سلم میچز جیت کرمارٹینا نیوراٹیلووا کا ریکارڈ توڑا جبکہ راجرفیڈررکی 307 فتوحات کا ریکارڈ برابرکیا۔ وینس ولیمز بھی بھرپور فارم میں ہیں، وینس ولیمز نے بھی جرمن حریف لورا سیجمنڈ کو باآسانی زیر کرکے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مینز سنگلز میں برطانیہ کے اینڈی مرے اٹلی کے غیر معروف کھلاڑی پاؤلو لورینزی کیخلاف دلچسپ مقابلے کے بعد تین ایک سے فاتح رہے۔ واضح رہے کہ سال کے آخری گرینڈ سلیم میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ گیارہ ستمبر تک جاری رہیگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment