جمعہ, 26 اپریل 2024


احمد شہزاد کا ایک اور امتحان

ایمز ٹی وی (کھیل) ڈسپلن کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے اوپنر احمد شہزاد کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں اور قومی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئینٹی کی ناقص کارکردگی کے بعد سے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پاکستانی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔جنگ سے بات چیت کرتےہوئے احمد شہزاد نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئینٹی ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد میں دلبرداشتہ تھا اور ٹورنامنٹ میں مزید شرکت کرنے کے بجائے لاہور آگیا۔ احمد شہزاد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں کیربین لیگ کے دوران کمر کی تکلیف ہوئی تھی۔پنڈی میں بیٹنگ کے دوران اسٹروک کھیلتے وقت کمر میں تکلیف محسوس کررہا تھا۔پی سی بی کے ڈاکٹر ریاض کی ہدایت کے مطابق قومی اکیڈمی میں فزیو تھراپی،سوئمنگ اور آئس باتھ کے ذریعے فٹ ہونے کی کوشش کررہا ہوں۔ سلیکٹرز نے جو ٹیم منتخب کی ہے اس کا احترام کرتا ہوںاور میں ٹیم چھوڑ کر لاہور نہیں گیا۔احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لئے مکمل فٹ ہونے کی کوشش کررہا ہوں۔ا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment