ھفتہ, 27 اپریل 2024


پاکستان ٹیم کا مینیجر تبدیل کیے جانے کا امکان

ایمز ٹی وی (کھیل) سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کو پاکستان ٹیم کا نیا منیجر منتخب کئے جانے کا امکان ہے ، انتخاب عالم کی مدت ملازمت 30ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔ پاکستان ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا پی سی بی سے کنٹریکٹ 30ستمبر کو ختم ہورہا ہے ، جس کے بعد پی سی بی کو نئے منیجر کی تلاش کی جائے گی اور اس سلسلے میں سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی کے بعد ہارون رشید کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور پی سی بی کی ملازمت بھی ختم ہوگئی تھی لیکن اب ایک بار پھر ہارون رشید پی سی بی میں بطور منیجر آنے کے خواشمندہیں ۔ جس کیلئے انہوں نے کوشش تیز کردی ہیں ذرائع کے مطابق معین خان کا نام بھی بطور منیجر زیر غور ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment