ھفتہ, 27 اپریل 2024


انتخاب عالم کی ریٹائرمنٹ قریب

  • ایمزٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کی طویل ترین اننگز ختم ہونے کے قریب ہے ۔ پی سی بی انتخاب عالم کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے ۔ انتخاب عالم گزشتہ 57 برسوں سے کسی نہ کسی طرح پاکستان کرکٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔ 74 سالہ انتخاب عالم ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر کے عہدے پر فائز ہیں ۔ بقول چیئرمین پی سی بی شہریار خان گورننگ بورڈ کے فیصلے کے مطابق اب ٹیم کا منیجرتلاش کیا جائے گا کیونکہ انتخاب عالم 30 ستمبر کوریٹائر ہو رہے ہیں ۔ اس طرح ا نتخاب عالم کی طویل ترین اننگز کا خاتمہ اب قریب ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخاب عالم اب بھی پاکستان کرکٹ سے ناطہ توڑنے یا ختم کرنے لئے تیار نہیں ہیں اسی لئے وہ کہتے ہیں کہ سیریز کے بعد پاکستان جا کر دیکھیں گے لیکن یہ بات طے ہے کہ بورڈ انہیں اب جبرا ًریٹائر کرنے جا رہا ہے اور ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جا رہی ۔ پاکستان نے 23 ستمبر سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنا ہے اور اس سیریز کے لئے نیا منیجر تلاش کیا جائے گا۔

     
     
  •  

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment