جمعرات, 09 مئی 2024


پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے مینیجر مقرر

ایمز ٹی وی (کھیل) ا نتخاب عالم کی پاکستان کرکٹ میں طویل ترین اننگز کا خاتمہ ہو گیا اور اب 68 سالہ سابق وکٹ کیپر وسیم باری کی ایک بار پھر کرکٹ بورڈ میں انٹری ہوئی ہے اور اب انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا مینجر مقرر کیا گیا ہے ۔

انگلینڈ کی سیریز کے ساتھ انتخاب عالم کی پاکستان کرکٹ کے ساتھ 57 سال کی رفاقت بھی ختم ہو گئی ۔ بورڈ سے انتخاب عالم کا کنٹریکٹ 30 ستمبر کو ختم ہو رہا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف یو اے ای میں ہونے والی سیریز کےلیے پی سی بی نے وسیم باری کو مینجر مقرر کر دیا ہے ۔ سابق کپتان وسیم باری سلیکٹر ، چیف سلیکٹر ، چیف آپریٹنگ آفیسر اور کراچی میں پی سی بی کے کو آردینیٹر بھی رہ چکے ہیں ۔ لیکن کچھ عرصہ قبل زیادہ عمر کی وجہ سے انہیں نیا کنٹریکٹ نہیں دیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment