جمعرات, 09 مئی 2024


لاہور قلندر کے لیے گجرانوالہ کے کھلاڑی میدان میں

ایمز ٹی وی (کھیل) لاہور قلندر جاز رائزنگ اسٹارز پروگرام میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش،گجرانوالہ میں بھی بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی،جس کے ٹرائلز10 اور11ستمبر کو ہوں گے۔

لاہور قلندرزرائزنگ اسٹارز کے لیےپنجاب سے آٹھ ٹیمیں تشکیل دے گا،لاہور قلندرز کے جاز رائزنگ اسٹارز کی فیصل آباد ٹیم رائل پام نے اسپانسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نچلی سطح پر ٹیموں کے لیے لوگوں کا آگے آنا خوش آئند ہے ۔
ٹیموں کے لیے لوگوں کا آگے آنا خوش آئند ہے ۔

لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز کے لیےپنجاب سے آٹھ ٹیمیں تشکیل دے رہا ہے، فیصل آباد ٹیم رائل پام کلب نے لے لی ہے، لاہور قلندرز کے سی او او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ یہ ایک نئی روائیت ہے، شیخ رمضان نے کہا کہ ٹیلنٹ کی پرومشن سب کا فرض ہے ۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہتے ہیں کہ لیگز فرنچائز کی طرح نچلی سطح کے لیے کارپوریٹ اداروں کا آگے آنا رائزنگ اسٹارز پروگرام کی کامیابی کا ثبوت ہے ۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رائزنگ اسٹارز نوجوان کرکٹرز کی ڈیولپمنٹ کا ایسا پروگرام ہے جس سے قومی ٹیم کو بھرپور ٹیلنٹ ملے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment