جمعرات, 09 مئی 2024


کھلاڑیوں کو جھجک نکال چاہیے،مکی آرتھر

ایمزٹی وی (لاہور) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایک روزہ ٹیم جس طرز کی کرکٹ پیش کر رہی ہے اب یہ طریقہ پرانا ہو چکا۔ اگر یہ اسی طرح کھیلتی رہی تو 2019ءکے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات معدوم ہو جائیں گے۔


ایک روزہ کی ٹاپ پوزیشن پر فائز سات ٹیمیں اور میزبان ملک ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر جاتے ہیں مگر پاکستان 9ویں پوزیشن پر کھڑا ہے۔


مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کے خطرے کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو کر کھیلنا چاہیے اور اپنے اندر کی شرم اور جھجک کو نکال پھینکنا چاہیے۔ انہوں نے کہا پاکستان کرکٹ بورڈ کو پرفارم نہ کرنے والے بڑے ناموں کو ٹیم سے نکال باہر کرنا چاہیے۔


مکی آرتھر کا کہنا تھا پاکستان ایک روزہ کرکٹ میں جس طرح کھیلتا ہے ہم مزید اس طرز کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ پاکستانی ٹیم کو بہادر بننا پڑے گا تبھی یہ کھیل کو جاری رکھ سکتے ہیں۔


خیال رہے کہ 30 ستمبر 2017ءتک پاکستان نے صرف 14 ایک روزہ میچز کھیلنے ہیں۔ اگر پاکستان میچز جیتتا ہے تو تبھی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر پائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment