اتوار, 28 اپریل 2024


آسٹریلوی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

ایمز ٹی وی (کھیل) انگلینڈ کے سابق بیٹسمین گراہم ہک آسٹریلوی ٹیم کے بیٹنگ کوچ بن گئے ہیں۔ سابق انگلشن بلے باز گراہم ہک اب آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بلے بازی کے گرسکھائیں گے۔ گراہم ہک آسٹریلیا کے کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ ڈیرن لیمن اور ان کے معاون کوچ ڈیوڈ سیکر کو جوائن کریں گے جب کہ آسٹریلیا کے نئے بولنگ کوچ ڈیوڈ سیکر اور فیلڈنگ کوچ کریگ بلوٹ بھی نومبر میں جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز سے اپنے معاہدے کا آغاز کریں گے۔
گراہم ہک کے لیے سب سے بڑا اور پہلا چیلنج بھارت کے خلاف ہونے والی 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ہوگی کیونکہ آسٹریلیا ایشیا میں گزشتہ 9 ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے اور کینگروز کو سری لنکا کے خلاف حالیہ ہونے والی سیریز میں 3 صفر سے عبرتناک شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

50 سالہ گراہم ہک نے انگلینڈ کی جانب سے 65 ٹیسٹ میچوں کی 114 اننگز میں 3 ہزار383 رنز بنارکھے ہیں جس میں 6 سینچریاں اور 18 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں جب کہ ٹیسٹ میں ان کا بہترین انفرادی اسکور 178 ہے۔ ایک روزہ میچز میں گراہم ہک نے 120 میچز کی 118 اننگز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور 3 ہزار 846 رنز بنائے جس میں 5 سینچریاں اور 27 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں جب کہ ون ڈے میں ان کا بہترین انفرادی اسکور 126 ہے۔
گراہم ہک نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 136 سینچریوں اور 158 نصف سینچریوں کی مدد سے 41 ہزار 112 رنز بنارکھے ہیں جب کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا بہترین انفرادی اسکور 405 رنز ہے جو اب تک دنیا میں صرف 8 کھلاڑی ہی بناسکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment